ٹوکیو (اے ایف پی) امریکی نشریاتی ادارے نے گزشتہ روزرپورٹ کیا کہ چیٹ جی پی ٹی کے تخلیق کار اوپن اے آئی اپنے ملازمین کو تقریباًڈیڑھ ارب ڈالر کے حصص جاپانی ٹیک سرمایہکار سافٹ بینک کو فروخت کرنے کی اجازت دے گا۔دو گمنام ذرائع نے امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ ٹینڈر کی پیشکش میں خریداری سے سافٹ بینک کو اوپن اے آئی میں اپنا حصہ بڑھانے اور اوپن اے آئی کے موجودہ اور سابق ملازمین کو اپنے حصص کیش کرنے کی اجازت ملے گی۔