واشنگٹن (اے ایف پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اقتصادی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے ایک اہم شخصیت جیمیسن گریر کو اپنا تجارتی ایلچی نامزد کردیا،جیساکہ ان کے اقتصادی ایجنڈے میں محصولات اہم کردار ادا کریں گے۔ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ کے دوران امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹائزر کے چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے جیمیسن گریر کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جیمیسن گریرنے میری پہلی مدت کے دوران غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کا مقابلہ کرنے کے لیے چین اور دیگر پر محصولات عائد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔