اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ چین کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں صدرشی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ چین میں عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی ملاقات کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور روسی صدر کی ملاقات کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
وزیراعظم کی یہ روسی صدر سے پہلی باظابطہ دو طرفہ ملاقات ہوگی۔