• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار ملکی کرکٹ ایونٹ، رمیز راجہ پاک بھارت ٹاکرے اور ایشز مسابقت یکجا کرنے کے خواہاں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ روایتی پاک بھارت ٹاکرے اور تاریخی ایشز سیریز کی مسابقت یکجا کرنے کے خواہاں ہیں، انہوں نے سالانہ بنیاد پر 3سے 4 ملکی ٹی 20 کپ کے لئے کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کرلیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چار ملکی سیریز کرانے کے لیے تیار ہے۔ غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا رگبی سکس نیشنز کے طرز کی چار ملکی سیریزکرانے چاہتے ہیں، جس میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ حصہ لیں۔ اگر بھارت اور پاکستان دو طرفہ طور پر کھیلنے کے لیے تیار نہیں ہیں، تو انہیں چار ملکی ایونٹ میں شامل کریں۔ رمیز راجا انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے آئندہ اجلاس میں پاک بھارت کر کٹ سیریز کی بحالی کی بھی تجویز دیں گے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر چار ملکی سیریز کا پلان تیار کیا ہے جس میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اورآسٹریلیا کی ٹیمیں شامل ہونگی۔ چاروں ملکوں کے آپس میں تاریخی روایتی مقابلوں کے باعث انہیں سیریز میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ٹورنامنٹ سے پاک بھارت مقابلوں کی فضا بحال ہونے کے بعد دونوں ممالک کے باہمی سیریز کی جانب بڑھنے میں مدد ملے گی، چار ملکی سیریز کے حوالے سے پاکستان کی پہلی کوشش ہوگی ہے کہ اسے ہوم گرائونڈ پر کریا جائے ، دوسرے آپشن کے طور پر انگلینڈ کو اہمیت دی جائے گی۔ پی سی بی کی کوشش ہے کہ پاکستان کر کٹ بورڈ کو اپنے ہوم گرائونڈ پر مقابلوں کے انعقاد سے مالیاتی طور پر بھی فائدہ ہو۔

اسپورٹس سے مزید