• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی خلائی مشن نے چاند کی سطح پر پانی کے شواہد دریافت کرلئے

کراچی (نیوز ڈیسک) چین کے خلائی مشن چینگ ای 5 نے چاند کی سطح پر پانی کو دریافت کرلیا ہے اوریہ پہلی بار ہے جب سائنسدانوں نے زمین کے سیٹلائیٹ کے کسی مقام پر سیال کو دریافت کیا۔ جریدے سائنس ایڈوانسز میں شائع تحقیق میں چینی سائنسدانوں نے بتایا کہ چینگ ای 5 لینڈر نے پانی کے مالیکیولز یا ہائیڈروآکسل کو دریافت کیا جو ایچ 2 او کا قریبی کزن کیمیکل ہے۔ چینگ ای 5 نے اسپیکٹرومیٹر کو استعمال کرکے لینڈنگ سائٹ کے نمونوں کا تجزیہ کیا۔ اس تجزیے میں دریافت ہوا کہ چاند کی سطح پر پانی کا اجتماع فی ملین 120 حصوں سے کم ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ چاند کی سطح زمین کے مقابلے میں بہت زیادہ خشک ہے۔ چینی سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ چاند پر ان مالیکیولز کی زیادہ تر تعداد سولر ونڈ امپلانٹیشن کے دوران جمع ہوئی۔ اس سے قبل 2018 میں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے ایک تحقیق میں چاند کے سورج کی روشنی سے منور حصوں میں پانی کی موجودگی کے شواہد دریافت کیے گئے مگر وہ ورچوئل تحقیق تھی جس کے لیے ایک ایئربورن انفراریڈ دوربین کی مدد لی گئی۔

اہم خبریں سے مزید