• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام شمسی غبارے کی طرح ایک خول میں بند ہے

واشنگٹن /کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہمارا نظام شمسی غبارے کی طرح ایک خول کے اندر موجود ہے اور یہ خول خلاء کے ایک مخصوص اور وسیع ریجن کے وسط میں ہے۔

 یہ ریجن کم کثافت، زیادہ درجہ حرارت والے پلازمہ پر مشتمل ہے اور ایک ہزار نوری سال کے رقبے پر پھیلا ہے اور اس کے اندر موجود خول ٹھنڈا، کثیف، نیوٹرل گیس اور دھول سے بھرا ہے جس کے اندر ہمارا نظام شمسی موجود ہے۔

 اسے لوکل ببل (غبارہ) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ غبارہ کیسے اور کب وجود میں آیا، اور نظام شمسی اس کے وسط میں کس طرح تیر رہا ہے، یہ ماہرین کیلئے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

 ہارورڈ سمتھ سونین سینٹر فار آسٹرو فزکس کے ماہرین فلکیات پر مشتمل ایک ٹیم نے لوکل ببل کا اب تیار ہونے والا درست ترین خاکہ تیار کیا ہے۔ 

اس کے مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ لوکل ببل کروڑوں سال قبل سُپر نووا ستاروں کے دھماکوں کی وجہ سے اجرام فلکی کے درمیان پائے جانے والے ذرائع (انٹر اسٹیلر میڈیم) سے بنا ہے۔