• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں نے گولڈ فِش نامی مچھلی کو پانی میں رہتے ہوئے گاڑی چلانے کی تربیت دے دی جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے گولڈ فِش کو گاڑی چلانے کی تربیت دینے کے بعد دریافت کیا ہے کہ گولڈ فِش زمین پر سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بین گوریون یونیورسٹی کی ٹیم نے ایک مچھلی سے چلنے والی گاڑی تیار کی، روبوٹک کار میں لیڈار نصب ہے، ایک ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی جو پلسڈ لیزر لائٹ کا استعمال کرتے ہوئے گاڑی کے زمینی مقام اور نصب پانی کے ٹینک کے اندر مچھلی کے ٹھکانے کا ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے۔

ایک کمپیوٹر، کیمرہ، الیکٹرک موٹرز اور اومنی وہیل مچھلی کو گاڑی کا کنٹرول دیتے ہیں اور یہاں حیرت کی بات یہ ہے، مچھلی کو گاڑی چلانے کا طریقہ سیکھنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔

اب تک چھ گولڈ فِش مچھلیوں کو گاڑی چلانے کی تربیت دی گئی ہے اور ہر ایک مچھلی نے تقریباً 10 ڈرائیونگ اسباق حاصل کیے اور جب بھی ان میں سے کوئی ایک محققین کی طرف سے مقرر کردہ ہدف تک پہنچا تو اسے کھانے سے نوازا گیا اور ہر گولڈ فِش ایک دوسرے سے بہتر ڈرائیور ہے۔

اس موقع پر سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ہم انسان خود کو بہت خاص سمجھتے ہیں لیکن یہ درست نہیں ہے، جانور ہم سے زیادہ ذہین اور قابل ہوتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید