• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

WHO نے کوویڈ 19 علاج کیلئے نئی ادویات کی منظوری دے دی

برسلز( حافظ انیب راشد ) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کوویڈ19 کے علاج کےلئے 2 نئی ادویات کی منظوری دی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے 4000 مریضوں پر مشتمل 7 ٹرائلز کے بعد جن ادویات کی منظوری دی ہے ان میں Baricitinib اور Sotrovimab شامل ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی رائے کے مطابق Barcitinib جو اب تک گٹھیا کے علاج کےلئے استعمال ہوتی تھی، اسے Corticosteroids کے ساتھ ملا کر تجویز کیا جا سکتا ہے۔ دوسری دوا مونو کلونل اینٹی باڈی Sotrovimab کی سفارش کو کچھ دیگر چیزوں سے مشروط کیا گیا ہے، یہ دوا صرف ان مریضوں کو دی جائے گی جو مرض کا زیادہ شکار نہ ہوں لیکن ان کے ہسپتال میں داخلے کی ضرورت کا شدید خطرہ ہو۔ یاد رہے کہ یہ دونوں دوائیں ایک جگہ استعمال نہیں ہو سکتیں بلکہ ڈبلیو ایچ او تجویز کرتا ہے کہ جہاں یہ دونوں دوائیں دستیاب ہوں وہاں دوا کی قیمت، اس کی دستیابی اور معالج کے تجربے کی بنیاد پر ایک کا انتخاب کیا جائے۔

یورپ سے سے مزید