• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن، گرین لائن کی ڈی ریل بوگیاں 9 گھنٹے بعد ٹریک پر، اپ ڈاؤن مکمل ہوگیا

سکھر (بیورورپورٹ، چوہدری محمد ارشاد ) کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن کی ڈی ریل ریل بوگیوں کو 9 گھنٹے بعد ٹریک پر چڑھا دیا گیا، گرین لائن ٹرین کی دو بوگیاں پڈعیڈن کے قریب ڈی ریل ہوگئی تھیں، ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے مقام پر متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، اپ اور ڈاون ٹریک دونوں بحال کردئیے گئے ہیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن شعیب عادل کے مطابق ابتدائی طور پر امدادی کرین کے زریعے گرین لائن کی ڈی ریل دو بوگیوں کو ٹریک پر چڑھا کر روہڑی کیلئے روانہ کردیا گیا تھا، جس کے بعد حادثے کے مقام پر متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری تھا، جسے چند گھنٹوں میں مرمت کا کام مکمل کرکے اپ ٹریک کو مکمل بحال کردیا گیا ہے، جبکہ کراچی سے پنجاب جانے والی تمام ٹرینوں کو ڈائون ٹریک سے گزارا گیا ، گرین لائن کو متاثرہ بوگیوں سے علیحدہ کرکے منزل کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید