• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ سے مہنگائی کاطوفان برپاہوگا،مذہبی رہنما

لاہور(نمائندہ خصوصی ،خبر نگار)جمعیت علما اسلام کے رہنماؤںلانا محمد یوسف ،مولانا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری ،مولانا صلاح الدین ایوبی ،انجینئرعبدالرزاق عابد الاکھو،مفتی ابرار احمد،پنجاب کے امیر مولانا ڈاکٹر عتیق الر حمن ،مولانا فضل الرحمن درخواستی ،مولانا صفی اللہ ،مولانا اقبال رشید ،محمد اقبال اعوان ،چوہدری ضیا الحق ،مولانا سلیم اللہ قادری، لاہور کے راہنماؤں مولانا نعیم الدین ،مولانا مفتی عبدالحفیظ ،قاری عمران، حافظ غضنفر عزیز،حافظ نصیر احمد احرار ،محمد افضل خان ،مولانا مفتی عقیل ،مولانا بشیر یوسف زائی ،حاجی عرفان شجاع بٹ ،حافظ عبد الواجد خان،قاسم افضل اورقاری منظور الحسن چترالی نے منی بجٹ کی منظوری اور بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ساڑھے چار روپے اضافے کو غریب عوام پر خودکش حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے تنگ عوام کو مزید ستانے کے مترادف ہے۔منی بجٹ سے ملک مہنگائی کا طوفان بر پا ہوگا ۔موجودہ نا اہل حکومت کی طرف سے مہنگائی سے پریشان عوام کے مصائب اور تکالیف میں اضافے کا ظالمانہ عمل مسلسل جاری ہے ، نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ منی بجٹ کی آڑ میں حکومت نے قوم کے گلے میں آئی ایم ایف کی غلامی کا طوق ڈال دیا ہے ۔ سٹیٹ بینک کی خودمختاری کا مطلب قومی سلامتی پر سمجھوتہ اور آئی ایم ایف کو ملکی خزانے کی چابیاں دیناہے۔ منی بجٹ سے مہنگائی کا طوفان اٹھے گا ۔سٹیٹ بینک کو خود مختاری دے کر قومی سلامتی پر سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہو گئی ہے۔خطرہ ہے کہ پہلے جزوی، اب مکمل بجٹ اور معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف تیار کرے گا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے منی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے اسے پاکستانی عوام کے ساتھ بدترین زیادتی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے نام پر عوام کی معاشی قتل گاہ تیار کی جا رہی ہے۔ معاشی تنگدستی کے ہاتھوں مجبور ہو کر لوگ آئے روز خودکشیاں کر رہے ہیں اور حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کے لیے نت نئی مشکلات پیدا کر رہی ہے۔
لاہور سے مزید