• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانے کرپشن کا گڑھ ، تاجر ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہیں، قومی تاجر اتحاد

ملتان ( سٹاف رپورٹر) قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک کی دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ سی پی او ملتان خرم شہزاد سے ملاقات ۔اس موقع پر سلطان محمود ملک نےسی پی او سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملتان کے تاجر چوروں اور ڈاکوئوں کے رحم کرم پر ہیں۔ تھانوں میں کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ تھانوں پربھتہ خوروں اور جرائم پیشہ قبضہ مافیا کا راج ہے۔ عام آدمی کی کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی اور ان کو پرچہ درج کرانے کے لئے بھی نذارنہ دینا پڑتاہے ، تھانے کرپشن کا گڑھ بن گئے ہیں ۔تاجروں کو تحفظ دیناوقت کی ضرور ت ہے۔ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو تاجروں اور انتظامیہ کا ایک ساتھ چلنا مشکل ہو گا ۔ اس کے لئے آپ کوکوئی ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی ۔اس موقع پر سی پی او شہزاد حیدر نے کہاکہ آپ جلد ہی تبدیلی محسوس کریں گے، تھانوں میں تاجروں اور عوام کو عزت اور احترام ملے گا ۔کوئی ایس ایچ او اپنے اختیارات سے تجاوز کرے گا اسے گھر جانا ہو گا ۔ تمام تھانوں کے حدود میں مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں تاکہ آپ اپنے بازار کے مسائل احسن طور پر حل کر سکیں۔جلد ہی پولیس کا گشت بازاروں میں شروع ہو جائے گا۔تاجروں اور عوام کے جان مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے ۔تاجروں کے وفد میںمحمد ایوب مغل ،ملک مقبول کھوکھر، ملک اقبال جاوید، شیخ سلیم ،نعیم ملک صابر، الطاف لنگاہ چوہدری عامر بن طارق، سید عارف شاہ، شیخ محمد عمرشامل تھے ۔
ملتان سے مزید