• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمت بڑھنے کے باوجود قطر سے پرانے نرخوں پر ایل این جی فراہم

اسلام آباد (حنیف خالد) قیمت بڑھنے کے باوجود قطر سے پرانے نرخوں پر ایل این جی فراہمی جاری ہے ، امیر قطر نے سابق حکومت کیساتھ معاہدہ نبھاکر پاکستان کو سنگین گیس بحران سے بچا لیا ۔ پاکستان کو قطری گیس کے آٹھ کارگو نہ ملتے تو آج پورے ملک میں بجلی اور گیس کا سنگین بحران پیدا ہو چکا ہوتا۔سابقہ حکومت کے وفاقی وزیر پٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے قطری حکومت کے ساتھ ماہانہ 8کارگو بھجوانے کا جو معاہدہ کیا قطری حکومت آج تک اس پر عمل کر رہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گیس 40ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہونے کے باوجود امیر قطر پاکستان کے ساتھ (ن) لیگی حکومت کے دور میں کئے گئے معاہدے پر عمل پیرا ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید