• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والوں پر معطل وائس چانسلر کے مسلح افراد کی فائرنگ سے صورتحال کشیدہ ہوئی، اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کی جانب سے ہفتہ کو اسریٰ یونیورسٹی اور اسپتال پر حملے کے حوالے سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہاگیاہے کہ بچی کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والوں پر معطل وائس چانسلر نذیراشرف لغاری کے مسلح افراد کی فائرنگ سے صورتحال کشیدہ ہوئی تھی‘ ڈاکٹر نذیراشرف کے چانسلر اسریٰ یونیورسٹی قاضی حمیداللہ اور وائس چانسلر احمد ولی اللہ قاضی پر حملے کے الزامات بے بنیاد ہیں جس پر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ ہفتہ کو اسریٰ یونیورسٹی اسپتال پرمسلح افراد کی فائرنگ و توڑپھوڑ کے واقعہ پر اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ کچھ روز قبل اسریٰ اسپتال میں انتظامی غفلت کے باعث چانگ برادری کی ایک بچی جاں بحق ہوگئی تھی جس پر بچی کے ورثا نے یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کررہے تھے جس پر یونیورسٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے صورتحال کشیدہ ہوئی تھی ۔

ملک بھر سے سے مزید