• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رنگ بلوچ کیس، جسٹس خادم حسین تنیو نے سماعت سے معذرت کر لی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین تنیو نے بلوچ رہنما ماہ رنگ بلوچ کے اشتعال انگیزی کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔ ہائی کورٹ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی اشتعال انگیزی کے مقدمے میں بریت کے خلاف پراسیکیوشن کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس خادم حسین تنیو نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے درخواست کو دوسرے بنچ کے روبرو مقرر کرنے کے لئے چیف جسٹس کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔

ملک بھر سے سے مزید