اسلام آباد(جنگ رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ میں اتوار کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات روک دیئے ۔ درخواست گزا ر نے عدالت سے استدعا کی ہے کی انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ونے چاہییں ،جس پر عدالت نے لوکل گورنمنٹ انتخابا ت کیخلاف حکم امتناع دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ۔تفصیلا ت کے مطابق بدھ کے روز وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقرپر مشتمل تین رکنی بینچ نے شہری عبدالقادر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔