کراچی (اسد ابن حسن)کرپشن کے الزامات، کمزور مقدمات میں NCCIA افسران کی ضمانت بعد از گرفتاریاں منظور ہورہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اٹھ افسران اور ایک پرائیویٹ پرسن کے خلاف درج مقدمے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان کی ضمانت بھی منظور کر لی۔ اس طرح اب تک ضمانت حاصل کرنے والوں میں این سی سی ائی کے چار اہلکار شامل ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چودھری اور ایک پرائیویٹ پرسن کے ضمانت نامنظور کردی۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے ایک مقدمہ نمبر 36/25 مبینہ جوئے کی ایپس کی پروموشن کرنے والے ڈکی بھائی کی ساتھی ملزمہ بیوی عروب جتوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں آٹھ این سی سی آئی کے افسران اور ایک پرائیویٹ پرسن کو نامزد کیا گیا تھا۔