کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے ہیڈ کواٹرز میں پبلک فیسیلی ٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے امیگریشن ونگ محمد جعفر نے پبلک فیسیلی ٹیشن سینٹر کا باضابطہ افتتاح کیا۔افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن سرفراز خان ورک اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ایف آئی اے کے مطابق یہ سینٹر شہریوں کو مختلف عوامی خدمات ایک ہی مقام پر فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ پبلک فیسیلی ٹیشن سینٹر میں عوام کی سہولت کے لئے 3 کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔شہریوں انفارمیشن کاؤنٹر سے ایف آئی اے کی خدمات اور شکایات کے طریقہ کار سے متعلق رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔