• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد جاری رہیگی، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد اور بانی پاکستان قائد اعظم کے 149 ویں یوم پیدائش کے موقع پر برصغیر کے عظیم رہنما کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم بانی پاکستان کا یوم ولادت اس عہد کی تجدید کیساتھ منا رہی ہے کہ ہمیں پاکستان کو بانیان پاکستان کے افکار اور خیالات کے مطابق فلاحی مملکت بنانا ہے اس کے لئے سیاسی جدو جہد جاری رکھی جائیگی۔ ملک میں عدل اور مساوات کے تحت یکساں معاشرتی نظام قائم کیا جائیگا جہاں بلا امتیاز رنگ و نسل مذہب و فرقہ کوئی تفریق نہیں ہوگی۔
ملک بھر سے سے مزید