• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی، گمراہ کن خبریں اور غلط معلومات بڑا اسٹریٹجک چیلنج بن چکا، مشاہد حسین

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) پاکستان چائنا انسٹیٹوٹ کے چیئرمین سینٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہےکہ جعلی ،گمراہ کن خبریں اور غلط معلومات اس وقت بڑا سٹریٹجک چیلنج بن چکا ہے،بھارتی گمراہ کن معلومات پھیلانے والے اداروں کا بڑے پیمانے کا نیٹ ورک موجود ہے، پاکستان چائنا انسٹیٹوٹ نےعالمی تعلقات کے تناظر میں سی پیک میڈیا فورم کو نئے انداز سے منظم کیا ہےچین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین دوستی کے ضمن تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی سفارتخانے کےا شتراک سے اسلام آباد میں منعقدہ سی پیک میڈیا فورم کے 9ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سینٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے ردِعمل نے ملک کی علاقائی اور بین الاقوامی حیثیت کو بلند کیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید