کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ دو ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر جیوانی کے علاقے سے 123غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقہ سے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران سفر کر رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے بعد ان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔