• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA کی کامیاب نجکاری پبلک سیکٹر میں اصلاحات اور شفافیت کی جانب ایک اہم پیشرفت

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان بزنس کونسل کے رکن اور انٹرلوپ لمیٹڈ کے چیئرمین مصدق ذوالقرنین نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی کامیاب نجکاری ملکی پبلک سیکٹر میں اصلاحات اور شفافیت کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ دہائیوں سے جاری آپریشنل خامیوں اور مالی خسارے کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان، نجکاری کمیشن اور عارف حبیب کی قیادت میں کنسورشیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کو منتقل کی جانے والی پی آئی اے پر ماضی کے خسارے کا بوجھ نہیں ڈالا گیا جو کہ تقریباً 550 سے 600 ارب روپے کے لگ بھگ ہیں اور یہ ہولڈنگ کمپنی (ہولڈکو) کے پاس رہیں گے۔ فروخت کی گئی ایئرلائن میں تقریباً 30 ارب روپے کے خالص اثاثے، 18 پرانے طیاروں پر مشتمل بیڑا اور تقریباً 9,000 ملازمین کی واجب الادا ذمے داریاں شامل ہیں۔ حکومت کو اس معاہدے سے 55 ارب روپے کی فوری آمدنی ہوئی ہے جس میں 25 فیصد شیئر برقرار رکھنے کی مالیت بھی شامل ہے جبکہ آئندہ چار برسوں میں 100 ارب روپے کے مزید ممکنہ آپریشنل خسارے سے بچاؤ ممکن ہو گا۔
ملک بھر سے سے مزید