• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نیلامی کا تیسرا روز، 10 پلاٹ 2 ارب 19 کروڑ 30 لاکھ روپے میں نیلام

اسلام آباد(رانا غلام قادر) سی ڈی اے کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی تین روزہ نیلامی بدھ کو مکمل ہوگئی ۔ تین روزہ نیلامی میں مجموعی طور پر 17 ارب روپے سے زائد کے پلاٹس نیلام کئے گئے۔ نیلام عام کے آخری روز بھی سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی اورمختلف کیٹگریز کے دس پلاٹ دو ارب 19کروڑ 30لاکھ روپے میں نیلام کئے گئے ۔۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے نیلامی کے آخری روز نیلامی کے عمل کا ذاتی طور پر جائزہ لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نیلام عام میں سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت سی ڈی اے کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ملک بھر سے سے مزید