اسلام آباد(نیو زرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر قومی ائیر لائن کی فروخت سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے تباہ کرنے والے اسے فروخت کرکے جشن منا رہے ہیں، قومی ائیر لائن شاندار اور بے مثال ادارہ، پاکستان کا فخر اور کئی بین الاقومی ائیرلائنز کو سپورٹ کرتا تھا۔ یہ بدنصیبی ہے کہ جن لوگوں نے اپنی نااہلی، بدترین گورننس، سیاسی بھرتیوں اور غلط انتظامی فیصلوں سے اس شاندار ادارے کو تباہ کیا وہی اسے کوڑیوں کے بھاؤ بیچ کر مبارک سلامت کا شور مچا رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے سوال اٹھایا کہ کیا ادارے کی تباہی کے ذمے داروں کا تعین اور احتساب نہیں ہونا چاہیے؟