اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے توہین مذہب کے مقدمہ کے ملزم سیدمحمد علی کی درخواست ضمانت منظور کر لی جبکہ صوبہ سندھ کے علاقہ عمرکوٹ تھانہ کی حدود میں توہین مذہب کے دوسرے مقدمہ میں ملوث ملزم کی میت دفنانے کے موقع پر شہریوں کو اشتعال دلا نے کے الزام میں ملوث ملزم مولوی احمدکی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ،جسٹس نعیم اخترافغان کی سربراہی میں جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ نے بدھ کے روزدرخواستوں کی سماعت کی، ملزم محمد علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے تاحال کیس کا چالان عدالت میں جمع نہیں کروایا۔