• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سیف بن ناصر کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

اسلام آباد (فاروق اقدس )عمان کی رائل نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سیف بن ناصر بن محسن الرجبی نے نیول ہائی کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور علاقائی بحری سلامتی اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے پاکستان نیوی کی پیشہ وارانہ معیار کی تعریف کی اور خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے لئے اس کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
ملک بھر سے سے مزید