• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربیئن ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے خلاف آسٹریلوی عدالت کے فیصلے کے پیشِ نظر سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ آسٹریلوی حکام پر برہم ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سربیئن صدر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے 10 روز تک جوکووچ کے ساتھ برا رویہ اپنائے رکھا، آسٹریلوی حکام کا خیال ہے کہ انہوں نے جوکووچ کی تذلیل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا نے عدالتی فیصلے سے خود اپنی تذلیل کی ہے، جوکووچ سر اٹھا کر اپنے ملک واپس آئیں گے۔

خیال رہے کہ آسٹریلین فیڈرل کورٹ نے سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ویزا منسوخی کے خلاف اپیل مسترد کر دی تھی۔

نوواک جوکووچ کی بے دخلی کے خلاف اپیل کی سماعت فیڈرل کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بنچ نے کی تھی۔

آسٹریلین حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا تھا۔

سربیئن ٹینس اسٹار نے ویزے کی منسوخی کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اپیل مسترد ہونے پر نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

عدالتی حکم کے مطابق جوکووچ ملک سے باہر جانے تک حراست میں رہیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید