• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس جدید دور میں ماہرین حیران کن چیزیں ایجاد کرنےمیں سر گرداں ہیں، اس سلسلے میں ابل نامی کمپنی نے وائر لیس ہیڈ فون تیار کیا ہے جو ایک طرف تو بہترین معیار کی آواز سناتا ہے اور دوسری طرف اس میں ہوا کو صاف کرنے والا (ایئر پیوریفائر) نظام بھی نصب ہے۔ اس میں خردبینی نظام سمویا گیا ہے جو ہوا میں ایسے مرکبات شامل کرتا رہتا ہے، جس سے بیکٹیریا، جراثیم، سگریٹ کے دھویں اور دیگر اقسام کے وائرس کی 99 فی صد تعداد ختم ہوجاتی ہے۔

کمپنی نے اسے پہنے جانے والا (ویئرایبل) ایئرپیوریفائر کہا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ گاڑیوں سے خارج ہونے والے انتہائی مضر ذّرات پی ایم 2.5 کو تلف کرسکتا ہے ۔ کمپنی نے ایل ون، سی ون اور ایم ون نامی تین ماڈل بنائے ہیں جن میں سے ایک ہیڈفون کے ساتھ بنایا گیا ہے جب کہ دو لاکٹ اور ہار جیسے دکھائی دیتے ہیں۔ 

ایئرویڈا کے تمام ماڈلوں کو بہت ہلکا پھلکا اور خوبصورت بنایا گیا ہے۔ یہ وزن میں بھی بہت ہلکا ہے اسے گلے میں آسانی سے لٹکایا جاسکتا ہے۔ اس میں ایک برقی نظام نصب کیا گیا ہے جو باریک جھریوں سے فی مکعب سینٹی میٹر 20 لاکھ منفی چارج والے آئن خارج کرتا ہے۔ منفی آئن جراثیم، وائرس اور آلودگی کے ذرّات کو دھکیلتا ہے۔ ایک بار چارج ہونے کے بعد 32 گھنٹےتک کام کرتاسکتا ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
ٹیکنالوجی سے مزید