• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ عمر کی نئی تصویروں نے مداحوں کے دل دہلا دیئے

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 

پاکستانی معروف اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کردہ نئی تصاویر  دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

عائشہ عمر کی جانب سے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام پر چند تصویریں شیئر کی گئیں جن میں وہ انتہائی اونچائی پر شیشے سے بنے فرش کے اوپر بیٹھی ہوئی ہیں اور اُن کی اِن تصویروں میں نیچے زمین پر کافی گاڑیاں چلتی  دکھائی دے رہی ہیں۔

عائشہ عمر کی یہ تصویریں سامنےآئیں تو اُن کے مداحوں اور فالوورز  نےخوب ڈر، خوف اور حیرانی کا اظہار کیا۔

عائشہ عمر ان تصویروں میں کافی بے خوف، پر اعتماد نظر آ رہی ہیں اور اِن تصویروں میں  شیشے کے فرش پر بیٹھی انتہائی اونچائی پر بھی مختلف پوز  دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔

عائشہ عمر کی اِن تصویروں پر چند انٹرنیٹ صارفین کا حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اتنی اونچائی سے تو ہر کسی کو خوف آئے گا، عائشہ عمر کیسے بے خوف بیٹھ سکتی ہیں۔ 

چند صارفین کا کہنا ہے کہ عائشہ عمر صرف کیمرے میں ہی پُر اعتماد اور بے نظر آ رہی ہیں، اصل میں وہ بھی ڈر رہی ہوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید