• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں دہشت گردوں کی پولیس پر فائرنگ، 1 اہلکار شہید 2 زخمی


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں دہشت گردوں کی پولیس پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید 2 زخمی ہوئے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل منور شہید، امین اور راشد زخمی ہوئے ہیں۔

 ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد احسن یونس  نے  پمز اسپتال میں زیر علاج پولیس اہلکاروں کی عیادت کی ۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ناکہ پر معمول کی چیکنگ پر مامور تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

 ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید