• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافہ معاشی دہشت گردی ہے،ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہوکے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ارکان قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین روپے فی لیٹر اور بجلی کی قیمتوں میں4روپے30پیسے فی یونٹ مزید اضافہ ظلم اور غریب عوام کے خلاف معاشی دہشتگردی ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے پر عوام کو ریلیف نہیں دیاگیا تھا لیکن اضافے پر خوب پھرتی دکھائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ بھی عمران نیازی کی طرف سے عوام پر "احسان" کے انداز میں کیا جاتا ہے جبکہ ناہلی، نالائقی اور کرپشن میں ڈوبی حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مسلسل بجلیاں گرائی جارہی ہیں،حکمرانوں نے ساڑے تین سال سے عوام کو صرف مہنگائی اور بے روزگاری کے سواکچھ نہیں دیا ۔
لاہور سے مزید