• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتی کمیٹی میں برطانیہ کے ساتھ مجرمان تبادلے کے سمجھوتے کا مسودہ منظور

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )وزارت داخلہ میں وزارتی کمیٹی نے برطانیہ کے ساتھ مجرمان کے تبادلے کے سمجھوتے کا مسودہ منظور کر لیا،معاہدے کے ذریعے صرف ایسے شہریوں کو واپس لایا جائے گا۔

جن کو عدالتیں سزائیں سنا چکی ہیں، کابینہ کی منظوری سے پہلے سمجھوتے پربرطانیہ سے مزید مشاورت کی جائے گی ،معاہدے کے ذریعے صرف ایسے شہریوں کو واپس لایا جائے گا ، جن کو عدالتیں سزائیں سنا چکی ہیں ۔

 پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان واپسی کے معاہدے سےمتعلق وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا، کابینہ کی تشکیل دی گئی خصوصی وزارتی کمیٹی نے معاہدے سے متعلق اہم فیصلے کئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبرنے شرکت کی ،اجلاس میں سیکرٹری وزارت قانون، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلی حکام موجود تھے۔

 وزارتی کمیٹی نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ مجرمان واپسی کے معاہدے کو بہترین عوامی مفاد میں دستخط کیا جائے گا-

اہم خبریں سے مزید