• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سعودی عرب میں کھیل کے شعبے میں خواتین کی تیزی سے آمد

سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی شرکت دیکھنے میں آئی، اس سے قبل اونٹوں کی مالکہ خواتین نے اپنی نوعیت کی پہلی دوڑ کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرایا۔ جنوبی علاقے میں چھٹے کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں ہونے والے سنگل کیٹگری مقابلے میں 38 خواتین شریک ہوئیں۔ ابتدائی انتخاب کے بعد 10 خواتین کے اونٹوں کو جیوری کے سامنے پیش کیا گیا۔ 

اس کے بعد 5 اونٹنیوں نے اولین پوزیشن حاصل کیں فیسٹول میں خواتین کی شرکت کا مقصد عوامی لباس میں سعودی خواتین کی شرکت کے مفہوم پر مبنی پیغام عام کرنا ہے کنگ عبدالعزیز فیسٹیول کے اس ایڈیشن میں 250 ملین ریال کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ اس دوران مسلسل 43 دن تک اونٹوں کے 70 سے زائد راؤنڈزاور مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ 

اونٹ میلے میں اہم مقابلوں کی کیٹیگریز میں المجاھیم، المجھنات، السواحل، الاصائل، الشقح، الوضح، الشعل، الصفر، الحمر، فردی، دق، جل ،مفاريد ،قعدان جیسی کیٹی گریزی کے ساتھ میلے میں کلب، شلفا، ولی عہد، سیف الملک، بیرق الموسس، نخبہ النخبہ، الفحل، خواتین کے لیے اوپن راؤنڈ، بین الاقوامی راؤنڈ الطبع اور الھجیج جیسے مقابلے شامل ہوں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب چوتھی مرتبہ فار مولا ای کار ریس کی میزبانی کرےگا،ریس کا پہلا اور دوسرا راؤنڈ درعیہ ریاض کے تاریخی مقام پر 28 اور 29 جنوری کو منعقد ہو گا۔‌ پہلے دو راؤنڈوں کے بعد یہ ریس "میکسیکو سٹی" منتقل ہو جائے گی۔ میکسیکو میں تیسرا راؤنڈ 12 فروری کو ہو گا، چوتھا اور پانچواں راؤنڈ روم میں 9 اور 10 اپریل کو منعقد ہوں گے، 30 اپریل کو چھٹا ریس موناکو میں ہوگا، ساتواں اور آٹھواں راؤنڈ برلن (جرمنی) میں، نواں راؤنڈ انڈونیشیا ، دسواں راؤنڈ وینکوور (کینیڈا) ، گیارہواں اور بارہواں راؤنڈ نیویارک (امریکا) ، تیرہواں اور چودہواں راؤنڈ لندن (برطانیہ) اور ریس کے اختتامی دو راؤنڈ پندرہواں اور سولہواں اگست میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں ہوں گے۔

سعودی عرب کی پہلی خاتون ریسنگ ڈرائیور ریما جفالی کو جدہ میں ملک کی افتتاحی فارمولا ون گراں پری کارریس کی سفیر مقررکیا گیا ہے۔ 29 سالہ ریمانےگزشتہ سال برٹش فارمولا تھری چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا اور وہ بحیرہ احمر کے ساحل پر اسٹریٹ سرکٹ میں گاڑی چلانے والے اوّلین افراد میں سے ایک تھیں۔ سعودی خواتین کی ٹیم 2021ء-2022ء کے سیزن کے لیے سعودی عرب کی "خواتین" فٹ بال چیمپئن شپ پر چھاگئیں۔ 

فائنل میچ میں سعودی خواتین فٹبال ٹیم اپنی حریف ٹیم کو7 گول سے شکست دینے میں کامیاب رہی جب کہ حریف ٹیم 1 گول بھی نہیں کرسکی۔ ایونٹ جدہ کے شاہ عبدالعزیزسٹی کے الردیف اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ فائنل میچ کے موقعے پر جدہ میں انڈر سیکرٹری برائے اسٹریٹجک پلاننگ اضوا العریفی اور سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ابراہیم القاسم نے شرکت کی اور کامیاب ہونے والی کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کیے۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید