• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقاص گورائیہ پر حملےکی سازش کا کیس: مڈل مین کو رقم چنیوٹ کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے گئے


نیدرلینڈز میں خود ساختہ جلاوطن بلاگر احمد وقاص گورائیہ پر حملے کی سازش کے کیس میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مڈل مین مزمل کو پانچ ہزار برطانوی پاؤنڈ چنیوٹ کے ایک بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے گئے۔

لندن میں سماعت کے دوران جیوری کو مبینہ منصوبے اور رقم کی منتقلی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ مڈل مین مزمل نے واٹس ایپ چیٹ کے دوران Mudz, Zed اور پاپا کے نام استعمال کیے۔ 

وہ کیس کے مرکزی کردار محمد گوہیر خان سے گزشتہ برس کئی ماہ تک مسلسل رابطے میں رہا۔ دونوں نے مبینہ سازش تیار کی اور رقم کی ادائیگی کا طریقہ بھی طے کیا۔ 

گوہیر خان نے بعد میں ہنڈی کے ذریعے 4 ہزار 888 برطانوی پاؤنڈ بھی حاصل کیے۔

استغاثہ کے مطابق اس سازش کی تکمیل کی ڈیل ایک لاکھ پاؤنڈ تھی، جس میں 20 ہزار پاؤنڈ مڈل مین اور 80 ہزار پاؤنڈ مبینہ قاتل کو ملنا تھے۔ 

محمد گوہیر خان نے فرد جرم سے انکار کیا اور واضح کیا ہے کہ اس کا مقصد گورائیہ کو قتل کرنا نہیں تھا وہ صرف پاکستان سے رقم منگانا چاہتا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید