کراچی(ٹی وی رپورٹ)نوازشریف کی صحت سے متعلق دیئے گئے دستاویزات مکمل نہیں ہیں،میڈیکل رپورٹس کے بغیر نواز شریف کی موجودہ صحت پررائےنہیں دے سکتے، پنجاب حکومت کے قائم کردہ نوازشریف کےمیڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو جواب جمع کرادیا،میڈیکل بورڈ زرائع کا کہنا ہے نواز شریف کی رپورٹس کی بجائے صرف ایک ڈاکٹر کی تحریر بھیجی گئی،ذرائع کے مطابق تحریر کےساتھ کسی بین الاقوامی ادارے کی میڈیکل رپورٹ نہیں لگائی گئی،جبکہ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس،دل اوردیگر امراض کی رپورٹس بھی نہیں بھیجی گئیں۔