• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، پالتو کتا معجزانہ طور پر بچ گیا

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آنے والے ایک طیارہ حادثے میں تجربہ کار پائلٹ اور ان کی اہلیہ جان کی بازی ہار گئیں جبکہ ان کا پالتو کتا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

رپورٹس کے مطابق پروفیشنل پائلٹ رون ٹمرمینز اپنی اہلیہ باربرا کے ہمراہ سنگل انجن بیچ کرافٹ طیارہ اڑا رہے تھے، پرواز کے دوران انجن میں خرابی کے باعث انہوں نے ایمرجنسی کال دی، طیارہ نیچے آتے ہوئے بجلی کی تار سے ٹکرایا گیا اور ایک رہائشی علاقے کے قریب زمین پر جا گرا۔

بین الاقوامی میڈیا رورٹس کے مطابق حادثے کے بعد طیارہ بری طرح تباہ ہو گیا تاہم قریبی رہائشیوں نے ملبے سے زندہ کتے کو نکال لیا اور اسے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زور دار آواز سن کر جب وہ باہر نکلے تو تباہ شدہ طیارہ دیکھا، بعد ازاں معلوم ہوا کہ دونوں مسافر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پرواز کا آغاز فلوریڈا کے شہر اورلینڈو سے ہوا تھا جہاں سے روانگی کے بعد طیارے نے راستے میں ایندھن کے لیے ایک مقام پر لینڈنگ بھی کی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رون ٹمرمینز ایک ایوارڈ یافتہ فلائٹ انسٹرکٹر تھے اور ہوا بازی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے چکے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید