• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپانوی گاؤں میں وباسے بچاؤ کیلئے قدیم رسم

میڈردڈ (اے ایف پی) وبائوں سے بچائو کے لئے ہسپانوی گائوں میں ادا کی جانے والی قدیم رسم اداکی گئی ۔اسپین میں رائج ایک قدیم رسم کے تحت وبائوں سے نمٹنے کے لئے سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کو تاریکی سے اچانک باہر لا کر دہکتے اَلائو پر سے گزارا جاتا ہے۔ چھوٹے سے ہسپانوی گائوں میں بیماریوں اور بلائوں کو دُور کرنے کے لئے ہر سال جنوری میں یہ تہوار منایا جاتا ہے جسے ’’لومیناریاس‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ سان بارٹولوم ڈی پنارس ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ سے 60کلومیٹرز مغرب میں واقع ہے۔
یورپ سے سے مزید