• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس اسکولوں میں بچوں کی حاضریوں کے گراف میں اضافہ

سٹیفورڈ(مریم فیصل) رواں سال کے آغاز سے اسکولوں میں بچوں کی حاضریوں کے تناسب کا گراف اوپر جارہا ہے ۔نئے سال کے پہلے ٹرم میں زیادہ بچے اسکولوں میں حاضر ہوئے ہیں ۔ کورونا وبا کے آغاز سے وائرس سے متاثر ہوکر بڑی تعداد میں بچے اسکولوں سے غیر حاضر ہو رہے تھے ۔ لیکن گزشتہ سال نومبر کے بعد سے اس تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ ہو رہی ہے ۔ تازہ ڈیٹا کے مطابق کم فیصدبچے اسکولوں سے بیماری کے باعث غیر حاضر رہے ہیں ۔ وائرس سے متاثر ہونے کے بعد آن لائن تعلیم لینے والوں کو غیر حاضر نہیں مانا جاتا ہے ۔ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے مطابق ماسک لگانے اور ویکسین کی مدد سے یہ ممکن ہوسکا ہے کہ اسکولوں کو کھلا رکھا جائے ۔ تاہم ٹیچنگ اسٹاف کی کمی کے باعث اسکولوں کو فیس ٹوفیس تعلیم دینے میں مشکلات درپیش ہیں لیکن اب حکومتی نئی گاینڈنس کے بعد آئسولیشن کے وقفے میں کمی سے اسٹاف کی غیر حاضری کو کم کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے ۔
یورپ سے سے مزید