لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر سے ملاقات کی جس نے احساس پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ثانیہ نشتر اور شنیلاروتھ کا کہنا تھا کہ کامیاب احساس پروگرام کی دنیا معترف ہے او ر اس منصوبے کی کامیابی کا سہر ا وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔، احساس پروگرام کا اصل مقصد ملک بھر میں بلاتفریق غریب عوا م کی خدمت کرنا ہے۔