• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری شاہ،زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، ایک مزدور زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر سے) مصری شاہ کے علاقے میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زیر تعمیر مکان کی اچانک دیوار گرنے سے ٹھیکیدار عارف اور مزدور ظہیر ملبے تلے دب گئے،جبکہ ٹھیکیدار عارف موقع پر جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق مکان کے مالک ندیم کو زیر حراست لے لیا گیا ہے اور حادثے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
لاہور سے مزید