لاہور(خبرنگار)مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے 96 ویں یوم الوطنی پر سعودی عرب کی سلامتی ،ترقی و خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں،برادر اسلامی ممالک کی دوستی ہر آزمائش میں سرخروہوئی ،ایٹمی پاکستان حرمین شریفین کا دفاع اپنا دفاع سمجھتا ہے، مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدور حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالروف، جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ، مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، چیئرمین خدمت خلق چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ، مسلم یوتھ لیگ کے صدر تابش قیوم، مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کے صدر عمر عباس و دیگر نے مملکت سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین لاالہ الااللہ کا رشتہ ہے، پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا ملک جبکہ سعودی عرب سرزمین حرمین شریفین ہے۔