لاہور (نمائندہ خصوصی)موجودہ حکومت اور اس کے اتحادیوں نے قوم کو مایوس کیا ھے عوام کی نظریں اس وقت جےیوآئی کی قیادت پر ہے،حکمرانوں نے عوام جینا دوبھرکر دیا ہے کاروباری طبقہ،مزدور طبقہ اورکسان مرچکے ہیں حکمران جماعت اپنی عیاشیاں میں مصروف عمل ہے،عوام کو صوبوں کی نہیں امن اور دووقت کی روٹی کی ضرورت ہے ۔یہ باتیں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود،جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل وامیر پنجاب مولانا محمد امجد خان،صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار،مفتی شاہد مسعود، مولانا سعید سرور اور دیگر نے راولپنڈی، گجرات۔ سرگودھا ڈویژن کا بسلسلہ مفتی محمود کانفرنس کامشترکہ اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہیں۔