لاہور(خبرنگار)ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں تحفظ حرمین شریفین سیمینار نائب مہتمم حافظ اسعد عبید کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف دینی و مذہبی تنظیموں جمعیت علماء اسلام، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،وفاق المدارس العربیہ پاکستان، انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ، سنی علماء کونسل، لجنۃ العلماء پاکستان،کے رہنماؤں، مختلف دینی مدارس کے سربراہان اور جید علماء کرام نے شرکت کی سیمینار سے شیخ الحدیث مولانا سیف الرحمن المہند، مولانا اجود عبید،مولانا حافظ زبیر حسن چیئرمین قرآن بورڈ حکومت پنجاب،شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف خان، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا ڈاکٹرسعد صدیقی،مولانا اویس حسن،مولانا مفتی شاہد عبید، مولانا سعد بن اسعد،مولانا مفتی احمد علی،مولانا ڈاکٹر زاہد علی ملک،و دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں مقررین نے سہہ ملکی مکہ دفاعی معاہدہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کو عالم اسلام کے اتحاد اور باہمی تعاون کا ذریعہ بنایا جانا چاہیے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نائب مہتمم حافظ اسعد عبید نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر کھڑے ہوں گے اور اس مقصد کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا ۔سیمینار میں مولاناعزم حیات، صاحبزادہ مولانا حسن اشرفی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا سید حسان میاں، مولانا محمد اسلم ندیم ، مولانا الطاف حسین گوندل مفتی محمد احمد مظاہری سمیت دیگر علماء اور دینی راہنماؤں نے شرکت کی۔