• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف کا ’روٹی گروپ‘جوائن کرنے سے انکار

’میرا لاہور قلندرز سے اب کچھ ایسا رشتہ قائم ہوگیا ہے کہ کسی اور ٹیم میں جانا میرے لیے مشکل ہوگا‘
’میرا لاہور قلندرز سے اب کچھ ایسا رشتہ قائم ہوگیا ہے کہ کسی اور ٹیم میں جانا میرے لیے مشکل ہوگا‘

قومی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پی ایس ایل کے دوران روٹی گینگ میں جانے سے انکار کردیا۔

حارث رؤف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرا لاہور قلندرز سے اب کچھ ایسا رشتہ قائم ہوگیا ہے کہ کسی اور ٹیم میں جانا میرے لیے مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی اور شاداب کو اس بات کا بہت اچھے سے علم ہے اس لیے وہ یہ کہتے رہتے ہیں کہ حارث کا آنا اب مشکل ہے۔

فاسٹ بولر نے روٹی گینگ میں سب سے زیادہ کھانے والے کرکٹر کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب چونکہ یہ روٹی گینگ ہے تو سب ہی اس میں ایک برابر ہیں جس کا جتنا دل ہوتا ہے کھاتا ہے، کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی۔

روٹی گینگ ہے کیا؟

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ روٹی گینگ میں شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف، فخر زمان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

حارث رؤف اور فخر زمان لاہور قلندرز کا حصہ ہیں جبکہ باقی تینوں کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔

حال ہی میں حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ فخر زمان اور حارث رؤف کو بھی اسلام آباد یونائیٹڈ میں لانے کی کوشش کریں گے لیکن ایسا بظاہر مشکل دکھائی دیتا ہے۔

روٹی گینگ کب بنا؟

خیال رہے کہ 2018 میں دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران فخر زمان، شاداب خان، حسن علی ، محمد نواز ، آصف علی فارغ اوقات میں مل کر ایک ساتھ کھانے پینے اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے ایک ساتھ نکلتے تھے۔

جون 2021  میں اس گینگ میں حارث رؤف کی شکل میں ایک نیا اضافہ ہوا تھا۔

شاداب خان کا بتانا ہے کہ ہم نے اپنے اس گروپ کو ’روٹی گروپ‘ یا گینگ کا نام دے رکھا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید