• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈرڈ (جنگ نیوز) دنیا کا معمر ترین انسان ایک ہسپانوی موچی سیٹرنینوڈی لافیونٹے گارشیا اپنی 113؍ ویں سالگرہ سے ایک ماہ قبل ہی انتقال کرگیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق وہ دنیا کا معمر ترین شخص تھا جس کی ریکارڈ مرتب کرنے و الے اس ادارے نے بھی تصدیق کردی ہے۔ اپنی موت کے وقت گارشیا کی عمر 112؍ سال 341؍ دن تھی وہ 11؍ فروری 1909ء کو پیدا ہوئے تھے وہ 5؍ فٹ سے بھی کم قامت کے باعث ہسپانوی خانہ جنگی میں شرکت کے لئے نا اہل قرار پائے تھے 1918ء میں وہ ہلاکت خیز فلو کا شکار ہونے سے بھی بچ نکلے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید