• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گرد سفیان نقوی کے انکشافات، سائبر وار فیئر نیٹ ورک سے پردہ اٹھایا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) رضویہ سے گرفتار دہشت گرد سے پولیس و حساس اداروں کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سفیان نقوی نے غیر ملکی اداروں کی مدد سے پاکستان میں متحرک سائبر وار فیئر نیٹ ورک سے پردہ اٹھایا ہے،ملزم کی گرفتاری 14 جنوری کو رضویہ کے علاقے سے کی گئی تھی ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل شہلا قریشی کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر پولیس اور حساس اداروں نے ملیر میں چھاپہ مار کر ملزم کے گھر سے کمپیوٹر اور الیکٹرونک آلات برآمد کر لئیے ،ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ،پولیس کے مطا بق ا سلحہ اور دستی بم کے ساتھ گرفتار ملزم نے سائبر سیل کی تفصیلات فراہم کی ہیں ،انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے باہر بیٹھے ملک دشمن عناصر سائبر سیل کے لیے نوجوانوں کو ملازمتوں کی پیشکش کررہے ہیں اور ملزم سے دیگر اداروں نے بھی تفتیش شروع کردی ہے اور ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید