مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر کو شادی پر مہنگا تحفہ دینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ مریم نواز نے جنید صفدر کو شادی پر 14 کروڑ کی مرسیڈیز تحفے میں دی ہے جو پنجاب میں رجسٹرڈ ہے۔
مریم نواز نے ایسی تما تر خبروں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں اِن خبروں کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ یہ سفید جھوٹ پورے سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مایوس کن ہے کہ کس طرح معروف اکاؤنٹس بغیر تصدیق کے جعلی خبروں کی تشہیر کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے کا نکاح لندن میں گزشتہ برس اگست میں ہوا تھا۔
بعد ازں گزشتہ ماہ لاہور اور اسلام آباد میں دھوم دھام سے جنید صفدر اور عائشہ سیف کی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔