• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 7: آغاز سے قبل ہی 2 کھلاڑیوں میں کورونا کی تشخیص

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے آغاز سے قبل ہی 2 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلمان نصیر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 7 کی تقریب جمعرات کو پروگرام کے مطابق ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 7 سے جڑے تمام غیر ملکی پاکستان آرہے ہیں۔

سی او او پی سی بی نے تصدیق کی کہ کراچی میں پری ٹیسٹنگ کے دوران 2 کھلاڑیوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

پی سی بی حکام نے تصدیق کی ہے کہ 2 ٹیم آفیشلز اور ہوٹل عملے کے 40 ملازمین بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

پی سی بی حکام کے مطابق ہوٹل عملے کے کورونا سے متاثرہ ملازمین کو آئسولیٹ کردیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید