• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے ڈنمارک ہجرت کرنے والی فٹبالر نادیہ ندیم ڈاکٹر بن گئی

فوٹو، نادیہ ندیم ٹوئٹر
فوٹو، نادیہ ندیم ٹوئٹر

والد کے قتل کے بعد سن 2000 میں افغانستان سے ڈنمارک ہجرت کرنے والی  نادیہ ندیم ڈاکٹر بن گئیں۔

33 سالہ نادیہ ندیم نے ڈاکٹری مکمل ہونے کے بعد ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آخر کار میں ڈاکٹر بن گئی ہوں، میں نے یہ کر دکھایا۔

 خیال رہے کہ نادیہ کی پیدائش افغانستان کے ہرات میں ہوئی تھی، ان کے والد، افغان نیشنل آرمی (اے این اے) میں کمانڈر تھے۔

 نادیہ کے والد کو 2000 میں طالبان نے قتل کر دیا تھا جس کے بعد ان کی فیملی افغانستان سے ڈنمارک منتقل ہوگئی۔

نادیہ ندیم نے اپنے فٹ بال کیرئیر کا آغاز ڈنمارک میں ہی کیا تھا۔ نادیہ ڈنمارک کی بین الاقوامی کھلاڑی بنیں اور 2017 کی یورپین چیمپین شپ میں حصہ لیا جہاں انہوں نے پہلا گول اسکور کیا ۔

نادیہ اپنے پہلے گول کے باوجود اپنی ٹیم کو ہالینڈ کے ہاتھوں 4-2 کی شکست سے نہ بچا سکی تھیں۔

خاص رپورٹ سے مزید