• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

65 سال سے زائد عمر کے 62 فیصد افراد گھروں کو گرم رکھنے کے بارے میں فکرمند

لندن (پی اے) 65سال سے زائد عمر کے ہر5میں3سے زائد اپنے گھروں کو گرم رکھنے کے بارے میں متفکر ہیں۔ ایج یو کے مطابق65سال سے زائد عمر کے ہر5میں3سے زائد یعنی62فیصد اپنے گھروں کو گرم رکھنے کے بارے میں فکرمند ہیں۔ دسمبر میں ایک سروے کے مطابق ایسے افراد کی تعداد 43فیصد تھی اور جنوری میں بڑھ کر62فیصد ہوگئی ہے۔ 65سال سے زائد عمر کے تقریباً نصف یعنی45فیصد افراد مالی دشواریوں کے سبب توانائی کے استعمال میں کمی کے بارے میں فکر کا شکار ہیں۔ دسمبر میں یہ تناسب80فیصد تھا۔ ایج یوکے نے کہا ہے کہ ایک78سالہ خاتون نے چیرٹی کو بتایا کہ وہ زائد بل ادا نہیں کرسکتی۔ 74سالہ ایک اور خاتون نے بتایا کہا گر اس کے انرجی بلز میں اتنا اضافہ ہوگیا جتنی پیشن گوئی کی گئی ہے تو وہ مدد کے باوجود گھر کو گرم نہیں رکھ سکے گی اور نہ کھانے اور اپنے کتے کے کھانے کا انتظام کرسکے گی جو اس کا واحد ساتھی ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ بغیر قرضہ لیے بلز بھی ادا نہیں کرسکے گی کیونکہ اس کی بچت پہلے ہی ختم ہوچکی ہے۔ ایج یوکے نے کہا ہے کہ معمر لوگوں کے لیے امداد کافی نہیں کہ وہ مسئلے کا حل ہوسکے۔ وہ اپریل سے کم از کم اختتام تک وی اے ٹی کے5فیصد نرخ کے خاتمے اور کم ترین آمدنی رکھنے والے معمر افراد کے لیے اضافی مدد کا مطالبہ کررہی ہے۔ ایج یوکے کی چیرٹی ڈائریکٹر کیرولین ابراہامز نے کہا ہے کہ لاکھوں معمر افراد پرائس کیپ کے اعلان سے خوف زدہ ہیں اور اپنے گھروں کو گرم رکھنے کے لیے امداد کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔ حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہم مصارف زندگی کے حالیہ دبائو کو تسلیم کرتے ہیں اور اسی لیے مدد کی خاطر اقدام اٹھا رہے ہیں جس میں4ارب20کروڑ پونڈ سے زائد کی سپورٹ اسکیمیں اور وارم ہوم ڈسکائونٹ شامل ہیں، اس کے علاوہ ہمارا انرجی پرائیس کیپ نافذ ہے اور موسم سرما کے مہینوں میں ونٹر فیول پیمنٹس، کولڈ ویدر پیمنٹس اور ہائوس ہولڈ سپورٹ فنڈ کے ذریعے کم آمدنی والوں کی مدد کررہے ہیں۔ ایج یوکے نے جنوری2022ء میں12سو سے زائد اور دسمبر2021ء میں2ہزار افراد کا سروے کیا تھا۔ 

یورپ سے سے مزید