• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولی وڈ خانز فلموں کے منافع سے حصہ بطور معاوضہ وصول کرتے ہیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بولی وڈ کے اداکار ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے معاوضے میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں اور بعض فلموں میں تو ان کی فیس کُل بجٹ سے بھی زیادہ ہوجاتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عمومی طور پر بولی وڈ کی فلموں کا بجٹ تین کروڑ سے 200 کروڑ کے درمیان ہوتا ہے۔ اگر کسی فلم کا بجٹ 200 کروڑ ہو تو اس میں سے 135 کروڑ تو اکشے کمار ہی لے جاتے ہیں جب کہ باقی اخراجات کیلئے صرف 65 کروڑ بچتے ہیں۔بولی وڈ کے تینوں خان فلم کیلئے نقد رقم وصول نہیں کرتے بلکہ منافع میں سے اپنی شرح رکھتے ہیں اور یہ بھی اچھی خاصی ہوتی ہے۔ دبنگ کے نام سے مشہور سلمان خان فلم کے منافع کا 70 فیصد، کنگ شاہ رخ خان 60 فیصد اور بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 75 فیصد منافع بطور فیس وصول کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریتک روشن بھی پیسے نہیں بلکہ فلم کی کمائی میں سے 50 سے 55 فیصد حصہ وصول کرتے ہیں۔علاوہ ازیں رنبیر کپور ایک فلم کا معاوضہ 70 کروڑ، رنویر سنگھ اور ٹائیگر شروف 50، 50 کروڑ اور ورون دھون 35 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ شاہد کپور ایک فلم کیلئے 30 کروڑ روپے اور جان ابراہم 20 کروڑ روپے فیس لیتے ہیں۔

دل لگی سے مزید